محمد تسکین
بانہال،/ضلع رام بن کے سنگلدان علاقے گول-رام بن شاہراہ پر منگل کے روز ایک مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق جبکہ 26 افراد زخمی ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق بس زیر رجسٹریشن نمبر JK02CU-7482 داڑم علاقے سے جموں کی جانب جا رہی تھی کہ سنگلدان کے قریب ڈرائیور گاڑی پر قابو کھو بیٹھا، جس کے باعث بس سڑک کنارے الٹ گئی۔
پولیس حکام کے مطابق حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگ، پولیس اور ٹریفک پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لیے نزدیکی طبی مرکز منتقل کیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ حادثے میں ایک مسافر کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
سنگلدان کے قریب مسافر بس حادثے کا شکار، ایک جاں بحق، 26زخمی