عظمیٰ ویب ڈیسک
واشنگٹن/ امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین نہیں چاہتا کہ ایران ایٹمی ہتھیار حاصل کرے۔
فوکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا، “میرا نہیں خیال کہ چین بھی یہ چاہتا ہے کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں۔”
انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین، ایران پر اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے اسے امریکہ کے ساتھ کسی معاہدے پر آمادہ کر سکتا ہے۔
ٹرمپ اس وقت 13 سے 15 مئی تک چین کے سرکاری دورے پر ہیں، جو گزشتہ نو برس میں کسی امریکی صدر کا چین کا پہلا دورہ ہے۔ اس دوران جمعرات کو دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان بات چیت ہوئی، جبکہ جمعہ کو ورکنگ لنچ طے ہے۔
چین نہیں چاہتا کہ ایران جوہری ہتھیار بنائے:ٹرمپ