عظمیٰ ویب ڈیسک
واشنگٹن/امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایسا نقشہ شیئر کیا ہے جس میں وینزویلا کو امریکہ کی 51 ویں ریاست کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ٹرمپ نے اس سے قبل مارچ میں ورلڈ بیس بال کلاسک کے سیمی فائنل میں اٹلی کو شکست دینے پر وینزویلا کی قومی بیس بال ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے مذاق میں وینزویلا کو امریکہ کی 51 ویں ریاست بنانے کا اشارہ دیا تھا۔ انہوں نے اس جیت کی وجہ وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس کے واشنگٹن کے ساتھ تعاون کو قرار دیا تھا۔
پیر کے روز وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز نے اس امکان کو یکسر مسترد کر دیا کہ یہ لاطینی امریکی ملک کبھی بھی امریکہ کی 51 ویں ریاست بنے گا۔واضح رہے کہ رواں سال جنوری کے اوائل میں صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کرنے کے لیے کاراکاس پر واشنگٹن کی جانب سے کیے گئے فضائی حملے کے بعد، امریکہ اور وینزویلا نے سفارتی تعلقات کی بحالی کا آغاز کیا تھا۔ ٹرمپ نے وینزویلا کے تیل کے ذخائر کا کنٹرول سنبھالنے کے اپنے ارادے کا بھی اعلان کیا تھا۔
وینزویلا امریکہ کی 51 ویں ریاست، ٹرمپ نے کیا نقشہ پوسٹ