عظمیٰ نیوز ڈیسک
سرینگر،// سرینگر کے مضافاتی علاقے سوزیٹھ ناربل میں حالیہ سڑک حادثے میں زخمی ہونے والا 20 سالہ نوجوان منگل کے روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
متوفی کی شناخت زینہ کوٹ سرینگر کے رہائشی مزمل احمد ڈار ولد شبیر احمد ڈار کے طور پر ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق نوجوان سوزیٹھ ناربل میں پیش آئے سڑک حادثے میں شدید زخمی ہوا تھا اور واقعے کے بعد سے زیرِ علاج تھا۔
تاہم، ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود وہ زخموں کی تاب نہ لا سکا اور انتقال کر گیا۔
پولیس نے پہلے ہی حادثے کا نوٹس لے لیا ہے اور معاملے کی مزید کارروائی جاری ہے۔