عظمیٰ نیوزسروس
جموں // جموں کشمیر پولیس نے ایک خصوصی کارورائی کرتے ہوئے دہلی پولیس کو انتہائی مطلوب تین گینگسٹروں کو لکھن پورکٹھوعہ سے گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے ایک سنیئرعہدیدار نے ا س کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ گرفتاریوں مختلف علاقوں میں کام کرنے والے بین الریاستی مجرمانہ نیٹ ورکس کے خلاف ایک اہم پیش رفت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کافی عرصے سے مفرور تھے اور مجرمانہ معاملات کے سلسلے میں دہلی پولیس کے ریڈار پر تھے۔ جس کے بعد مخصوص اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے، لکھن پور پولیس نے کارروائی شروع کی اور تینوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ فوری طور پر ملزمان کی شناخت سرکاری طور پر ظاہر نہیں کی گئی۔عہدیداروں نے بتایا کہ گرفتار افراد مبینہ طور پر مجرمانہ سرگرمیوں سے وابستہ تھے اور دہلی پولیس کو متعدد معاملات میں تفتیش کے لئے مطلوب تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ آپریشن لکھن پور کوریڈور کے ساتھ سخت نگرانی اور چیکنگ کے درمیان کیا گیا جو جموں و کشمیر میں ایک اہم داخلی مقام کے طور پر کام کرتا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ جموں و کشمیر پولیس اور دہلی پولیس کے درمیان تال میل نے ملزمان کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے اور گرفتاریوں کو انجام دینے میں کلیدی کردار ادا کیا۔توقع ہے کہ ملزمان کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔