عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں جمعہ کی صبح ہلکے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے لوگوں میں کچھ دیر کے لیے خوف و ہراس پھیل گیا۔
موصولہ تفصیلات کے مطابق صبح تقریباً 09 بجکر 57 منٹ اور 54 سیکنڈ پر ضلع کشتواڑ میں ریکٹر اسکیل پر 3.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز کشتواڑ علاقہ تھا، جس کے جغرافیائی نقاط 33.289 شمالی عرض البلد اور 76.739 مشرقی طول البلد تھے، جبکہ زلزلے کی گہرائی زمین سے 10 کلو میٹر نیچے تھی۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک جموں و کشمیر کے کسی بھی علاقے سے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
جموں و کشمیر کے کئی علاقوں زلزلے کے جھٹکے