ایجنسیز
نیویارک//ایران اور امریکہ کے درمیان اس وقت عارضی جنگ بندی ہے، لیکن حالات میں کشیدگی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ مشرق وسطیٰ میں کبھی بھی میزائل کا حملہ ہو جاتا ہے اور کبھی بھی دھماکوں کی گونج سنائی دیتی ہے، جس سے جنگ میں شدت کے اندیشے پیدا ہو جاتے ہیں۔ اس درمیان ایک ایسی چشم کشا رپورٹ سامنے آئی ہے، جس نے جنگ میں امریکہ کے شدید نقصانات کی طرف واضح اشارہ کیا ہے۔دراصل سیٹلائٹ تصویروں کے ایک نئے تجزیہ سے پتہ چلا ہے کہ ایران نے مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر اب تک کے سب سے خطرناک حملے کیے ہیں۔ ’واشنگٹن پوسٹ‘ کی رپورٹ کے مطابق جنگ کی ابتدا سے اب تک کم از کم 228 امریکی فوجی ڈھانچے اور فیسیلٹی یا تو تباہ ہو گئے ہیں یا انھیں شدید نقصان پہنچا ہے۔