یو این آئی
واشنگٹن//وائٹ ہائوس نے نئی چال چلتے ہوئے ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے والی ٹیم میں سابق لابیسٹ نِک اسٹیورٹ کو شامل کر دیا ہے۔سی بی ایس کے مطابق وائٹ ہائوس نے ایران سے متعلق مذاکراتی ٹیم میں سابق لابیسٹ کی شمولیت کی تصدیق کر دی ہے۔ وائٹ ہاس کے مطابق نک اسٹیورٹ کو ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ کرنے والی ٹیم میں بطور مشیر شامل کیا گیا ہے۔وائٹ ہائوس کی ترجمان اولیویا ویلز نے ایک بیان میں کہا نک اسٹیورٹ ایک ذہین اور تجربہ کار پالیسی ماہر ہیں، جو خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کی باصلاحیت ٹیم کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہیں۔ وہ اس عہدے کے لیے قیادت اور ایران پالیسی کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔نک صدرٹرمپ کے پہلے دورِحکومت میں محکمہ خارجہ اورمختلف عہدوں پر کام کر چکے ہیں،نک اسٹیورٹ فائونڈیشن فارڈیفنس آف ڈیموکریسیز کے لابنگ شعبیمیں بھی رہ چکے ہیں۔