عظمیٰ نیوزسروس
جموں//ادھم پور پولیس نے ایک مبینہ منشیات فروش کی 40 لاکھ روپے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کر لی ہے۔پولیس کے مطابق یہ کارروائی این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 68-ایف کے تحت انجام دی گئی۔ ضبط کی گئی جائیداد رفیق احمد ولد عبد الکریم، ساکن حاجی بستی، سینک کالونی جموں کی ہے۔یہ کارروائی پولیس سٹیشن ریہام بل میں درج ایف آئی آر نمبر 49/2026(دفعات 8/21/22/29 این ڈی پی ایس ایکٹ) کے سلسلے میں کی گئی۔تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ملزم نے منشیات کی غیر قانونی تجارت سے حاصل شدہ رقم سے رہائشی مکان خریدا تھا۔چنانچہ مذکورہ جائیداد کو قانونی کارروائی کے تحت ضبط کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔