ایجنسیز
جکارتا//انڈونیشیا کی راجدھانی جکارتہ کے پاس بیکاسی تیمور اسٹیشن پر ہوئے ایک دردناک ٹرین حادثے میں 14 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت انتہائی سنگین بنی ہوئی ہے، جس سے مہلوکین کی تعداد بڑھنے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ افسران نے منگل کے روز 14 ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق جکارتہ کے باہری علاقے میں پیر کی شب 2 ٹرینیں آپس میں متصادم ہو گئیں جس میں اب تک کم از کم 14 لوگوں کی موت ہوگئی۔ اس سلسلے میں افسران نے بتایا کہ کئی مسافر بری طرح تباہ ٹرین کے ڈبے میں پھنس گئے ہیں، جنہیں نکالنے کے لیے جنگی پیمانے پر ریسکیو آپریشن چلایا گیا۔ایک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افسران نے بتایا کہ حادثہ اس وقت ہوا جب ’آرگو برومو اینگرینک‘ نامی طویل مسافت طے کرنے والی ٹرین نے اسٹیشن پر کھڑی ایک کمپیوٹر ٹرین کے آخری کوچ کو پیچھے سے زوردار ٹکر مار دی۔ یہ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کئی مسافر ملبے میں پھنس گئے۔ ملک کی سرکاری ریلوے کمپنی پی ٹی کیریٹا آپی انڈونیشیا نے 38 زخمیوں کو اسپتال پہنچائے جانے کی تصدیق ہے۔ افسران نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہوئی ٹرین کا کوچ خواتین کے لیے ریزرو تھا جنہیں استحصال سے بچانے کے لیے الگ رکھا جاتا ہے۔