عظمیٰ نیوز سروس
حیدرآباد//مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے تعلیمی سال 2026-27 سے اپنے ہیڈ کوارٹر، حیدرآباد میں ‘اسکول آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے تحت نئے بی ٹیک کورسز شروع کیے گئے ہیں۔آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (AICTE) ، نئی دہلی سے منظور شدہ ان نئے کورسز میں بی ٹیک کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ، بی ٹیک انفارمیشن ٹیکنالوجی، بی ٹیک الیکٹرانکس اینڈ کمیونیکیشن انجینئرنگ اور بی ٹیک سول انجینئرنگ شامل ہیں۔ ان کورسز میں داخلہ انٹرنس ٹیسٹ (داخلہ امتحان) کے ذریعے دیا جائے گا، جو 19 مئی 2026 کو منعقد ہوگا۔آن لائن درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اپریل 2026 ہے۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات 9848171044 سے حاصل کرسکتے ہیں۔