ایجنسیز
میلبورن// آسٹریلیا کے وزیر دفاع رچرڈ مارلس نے کہا ہے کہ ایران کی جنگ نے عالمی اسٹریٹجک صورتحال کو پیچیدہ بنا دیا ہے، اور اسی تناظر میں آسٹریلیا نے دفاعی اخراجات میں نمایاں اضافے کا اعلان کیا ہے۔مارلس نے آسٹریلیا کی دفاعی حکمتِ عملی کی تازہ دو سالہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ دس برسوں میں دفاع پر مزید 53 ارب آسٹریلوی ڈالر (38 ارب امریکی ڈالر) خرچ کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کا دفاعی بجٹ اس سال مجموعی قومی پیداوار (GDP) کے 2.8 فیصد سے بڑھ کر 2033 تک 3 فیصد تک پہنچ جائے گا، کیونکہ دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے بعد آسٹریلیا کو سب سے پیچیدہ اور خطرناک حالات کا سامنا ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ فروری میں امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد صورتحال کتنی زیادہ پیچیدہ ہو گئی ہے، تو مارلس نے کہا،’’میرے خیال میں کوئی بھی اس سوال کا دیانتداری سے جواب نہیں دے سکتا۔