یواین آئی
برن//سوئزرلینڈ نے امریکہ کے دفاعی معاہدوں کے تحت ایف35طیاروں اور پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم کی ادائیگیاں عارضی طور پر روک کر فنڈز کے استعمال پر وضاحت طلب کر لی ہے۔رپورٹس کے مطابق سوئٹزرلینڈ نے یہ فیصلہ ان خدشات کے پیش نظر کیا کہ اس کی جانب سے ادا کی گئی رقوم کو امریکی ملٹری سیلز سسٹم کے تحت دیگر دفاعی مقاصد کے لیے منتقل کیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ انہیں تشویش ہے کہ فنڈز شفاف طریقے سے استعمال نہیں ہو رہے یا ممکنہ طور پر ان کا استعمال بغیر پیشگی اجازت کے کیا گیا ہے۔اسی تناظر میں سوئس حکومت نے مزید ادائیگیاں روک کر امریکہ سے اس معاملے پر مکمل وضاحت طلب کی ہے۔اس پیش رفت کے بعد ایف-35 لڑاکا طیارہ اور پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم سے متعلق دفاعی معاہدوں پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون میں عارضی تنا پیدا ہو سکتا ہے، جبکہ آئندہ معاہدوں اور شفافیت کے تقاضوں پر بھی اثر پڑنے کا امکان ہے۔