عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ایک آئی پی ایس افسر کو جی پی فنڈز کے مبینہ غلط استعمال اور پولیس اہلکاروں کے انکم ٹیکس میں کٹوتیوں کے سلسلے میں زیر التوا تحقیقات کے تحت معطل کر دیا ہے۔محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری کردہ حکم کے مطابق آرمڈ پولیس 4سیکورٹی بٹالین کے اہلکاروں کے جی پی فنڈز کے غلط استعمال اور انکم ٹیکس کٹوتیوں کے معاملے میں زیر التوا انکوائری کی بنا پر شری سنجیو کمار کھجوریہ( آئی پی ایس) کمانڈنٹ 1 بارڈر بٹالین، جموں کو فوری طور پر معظل کردیا جاتا ہے۔آرڈر میں مزید لکھا گیا ہے کہ، “اپنی معطلی کی مدت کے دوران، افسر پولیس ہیڈ کوارٹر، جموں و کشمیر کے ساتھ منسلک رہے گا۔”