عشت حسین بٹ
پونچھ/خطۂ پیر پنچال کے معروف شاعر اور ادیب بابو نور محمد نور ؔطویل علالت کے بعد انتقال کر گئے، جس سے ادبی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔بابو نور محمد نور ؔکا تعلق ضلع پونچھ کے علاقے چنڈک سے تھا۔ وہ گوجری اور پہاڑی زبانوں کے ممتاز شاعر تھے اور اپنی تخلیقات کے ذریعے ادب کی دنیا میں نمایاں مقام رکھتے تھے۔ مرحوم نے اپنی زندگی ادب کی خدمت میں گزاری اور ان کی ادبی خدمات کو ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے یاد رکھا جائے گا۔
مرحوم، جموں و کشمیر کے معروف شاعر و ادیب جاوید راہی کے والد تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق بابو نور محمد نورؔ کی نماز جنازہ ہفتہ کی شام چار بجے ان کے آبائی علاقے چندک میں ادا کی جائے گی۔ان کے انتقال پر جموں و کشمیر سمیت ضلع پونچھ کے ادبی، سماجی اور سیاسی حلقوں سے وابستہ افراد نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاوید راہی اور دیگر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔