عظمیٰ نیوزسروس
جموں //مسافروں کی سہولت اور آنے والے موسم گرما کے دوران یاتریوں کی آمدورفت میں متوقع اضافے کو منظم کرنے کیلئے شمالی ریلوے کے جموں ڈویژن نے مخصوص خصوصی ایکسپریس ٹرین آپریشنل مدت میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے ۔ محکمہ ریلوے کے مطابق دوٹرین گاڑیاں جو نئی دہلی اور ماتا ویشنو دیوی کٹرانئی دہلی کی آپریشنل مدت میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس خصوصی ٹرین کے چلنے سے مسافروں کے کنفرم ٹکٹ حاصل کرنے کے امکانات میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔جموں کے سینئرڈویژنل کمرشل مینیجر اچیت سنگھل کے مطابق یہ توسیع ٹرین کی بے پناہ مقبولیت اور اس کے پچھلے رن کے دوران ریکارڈ کی گئی سو فیصدی قبضے (مسافر کی مکمل گنجائش) کی روشنی میں دی گئی ہے۔ یہ سروس نہ صرف کٹرہ جانے والے عقیدت مندوں کے لیے بلکہ کشمیر جانے والے سیاحوں اور راستے میں درمیانی اسٹیشنوں پر سوار ہونے والے مسافروں کے لیے بھی ایک سستی اور آسان آپشن ثابت ہوئی ہے۔محکمہ کا کہنا ہے کہ مسافروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنا سفر شروع کرنے سے پہلے ریلوے انکوائری نمبر 139یا نیشنل ٹرین انکوائری سسٹم کے ذریعے ٹرین کی تازہ ترین صورتحال اور شیڈول کی تصدیق کریں۔