محتشم احتشام
پونچھ//سکھ برادری کے عقیدت مندوں (سنگت) پر مشتمل ایک بڑا مذہبی قافلہ ایک ہفتہ طویل روحانی یاترا پر روانہ ہوا، جو شمالی ہند کے اہم اور مقدس گوردواروں کے درشن کرے گا۔ یہ سفر 30 مارچ 2026 کو مکمل ہو گا۔بتا دیں کہ قافلہ ڈیگیانہ آشرم، جموں سے منجیت سنگھ اور جوگندر سنگھ کی نگرانی اور رہنمائی میں روانہ ہوا، جنہوں نے اس مقدس سفر کے انتظامات اور قیادت کی ذمہ داری سنبھالی۔اس روحانی سفر کے دوران سنگت مختلف اہم گوردوارہ صاحبان کی حاضری دے گی، جن میں گوردوارہ نانک دربار، فتح گڑھ صاحب، پاؤنٹا صاحب، رشیکیش، نانک متہ صاحب اور ریتھا صاحب شامل ہیں۔
سفر کے دوران مختلف مقامات پر واقع گوردوارہ صاحبان میں قیام بھی کیا جائے گا۔انہوں۔ نے بتایاسفر کے دوران شبد کیرتن اور پاٹھ میں بھرپور حصہ لیا جائے گا، جس سے ایک روح پرور فضا قائم رہے گی۔ عقیدت مندوں نے کہا کہ وہ ہر مقام پر گرو جی کے حضور حاضری دے کر اپنی عقیدت اور محبت کا اظہار کرسکیں گے اور برکتیں حاصل ہوں گی۔یاترا میں شامل شرکاء نے منجیت سنگھ اور جوگندر سنگھ کے بہترین انتظامات، مکمل تعاون اور منظم قیادت کو سراہتے ہوئے ان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس یاترا کو ایک پْرامن، منظم اور روحانی طور پر بھرپور تجربہ قرار دیا اور کہا یہ یاترا اتحاد، عقیدت اور اجتماعی ایمان کی ایک خوبصورت مثال ہے، جو عقیدت مندوں کے درمیان مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو مزید مضبوط کرتی ہے۔