عظمیٰ نیوزسروس
جموں// حکام کے مطابق بدھ کے روز جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے قریب بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے ایک پاکستانی درانداز کو حراست میں لے لیا۔حکام نے بتایا کہ چوکنا بی ایس ایف اہلکاروں نے رام گڑھ سیکٹر میں بارڈر آؤٹ پوسٹ بھلّر کے سامنے ایک معمر پاکستانی کی نقل و حرکت کو محسوس کیا، اور جب وہ اس جانب داخل ہوا تو اسے للکارا گیا۔انہوں نے کہا کہ للکارنے پر اس نے خود کو حوالے کر دیا، اور ابتدائی پوچھ گچھ میں معلوم ہوا کہ وہ غلطی سے سرحد پار کر آیا تھا۔حکام کے مطابق ضروری کارروائی مکمل ہونے کے بعد اسے جلد ہی واپس بھیج دیا جائے گا۔