یو این آئی
شیو گنگا،//ماسی ماگم تہوار کے موقع پر تمل ناڈو کے شیو گنگا ضلع کے سنگمپوناری میں منعقدہ منجو ویرٹّو مقابلہ (بیل کا پیچھا کرنے والاایونٹ) کے دوران تین افراد ہلاک اور 75 زخمی ہو گئے۔شیوا گنگا ضلع کے قریب سنگمپوناری میں منجو ویرٹّو مقابلہ منعقد ہوا۔ اس کے لیے اصطبل سے 100 سانڈ اور 500 سے زائد بیلوں کو چھوڑا گیا۔ مقابلے میں 112 بل فائٹرز نے حصہ لیا۔چلچلاتی دھوپ کے باوجود ہزاروں لوگ پہاڑیوں پر بیٹھ کر منجو ویرٹّو کو بے حد توجہ سے دیکھتے رہے۔ جب مقابلہ زوروں پر تھا، بیلوں کے حملوں میں متعدد تماشائی اور کھلاڑی زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے تین موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ان کی شناخت جمول لال جی، رامناتھن اور راجندرن کے طور پر ہوئی ہے۔مزید برآں، حکام نے بتایا کہ منجو ویرٹّو ایونٹ میں کل 75 افراد زخمی ہوئے ہیں۔