اسد مرزا
آیت اللہ علی خامنہ ای(1939-2026)، ایران کے دوسرے سپریم لیڈرتھے، وہ 28 فروری 2026 کو تہران پر امریکی اور اسرائیل کے مربوط فضائی حملوں کے دوران ہلاک ہو گئے۔ ان کی ہلاکت کی تصدیق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ابتدائی اعلان کے بعد یکم مارچ 2026 کو ایران کے سرکاری میڈیا نے بھی کی ہے۔
خامنہ ای کو “آپریشن ایپک فیوری” کے نام سے تعبیر کیے گئے کہ ایک امریکہ ۔اسرائیل مشترکہ آپریشن میں ان کے دفتر میں ہلاک کیاگیا۔ ان کے ساتھ اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) کے کمانڈر اور وزیر دفاع سمیت کئی دیگر اعلیٰ عہدے دار بھی مارے گئے۔ایران نے 40 روزہ سرکاری سوگ اور سات دن کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ آیت اللہ علی خامنہ ای کا کوئی نامزد جانشین نہیں ہے۔ ایرانی آئین کے تحت صدر، عدلیہ کے سربراہ اور گارڈین کونسل کے رکن پر مشتمل کونسل عارضی طور پر قیادت کے فرائض سنبھالے گی۔آیت اللہ علی خامنہ ای نے 1989 سے 2026 تک 36 سال تک اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر کے طور پر خدمات انجام دیں، جس سے وہ مشرق وسطیٰ میں سب سے طویل عرصے تک برسرسراقتدار رہنے والے حکمراں بنے۔ وہ مشہد میں 1939 میں پیدا ہوئے تھے، وہ 1979 کے اسلامی انقلاب کی ایک اہم شخصیت تھے اور 1981 سے 1989 تک ایران کے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ ان کی مذہبی وابستگی اس وقت واضح تھی جب وہ 11 سال کی عمر میں عالم بنے۔ انہوں نے عراق اور ایران کے مذہبی دارالحکومت قم میں تعلیم حاصل کی۔ان کے والد، نسلی آذری نسل کے ایک مذہبی اسکالر، ایک روایتی مولوی تھے جو مذہب اور سیاست کو ملانے کے مخالف تھے۔ اس کے برعکس ان کے بیٹے نے اسلامی انقلابی مقصد کو قبول کیا۔
1963 میں، خامنہ ای نے پہلی بار جیل میں گزاری جب انہیں 24 سال کی عمر میں سیاسی سرگرمیوں کے لیے حراست میں لیا گیا۔ اس سال کے آخر میں انہیں مشہد میں 10 دن تک قید رکھا گیا، جہاں ان کی سرکاری سوانح عمری کے مطابق ان پر شدید تشدد بھی کیا گیا۔ ایک ماہر اسلامیات،ان کی فکر مغرب مخالف، خاص طور پر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ان کی گہری دشمنی اور اسلامی اصولوں کے ساتھ ان کی غیر متزلزل وابستگی کے ذریعہ بیان کی جاسکتی ہے۔
آیت اللہ علی خامنہ ای کی 36 سالہ حکمرانی نے ایران کو ایک طاقتور امریکہ مخالف قوت کے طور پر بنایا، جس نے پورے مشرق وسطیٰ میں اپنی فوجی طاقت کو پھیلایا۔
انہیں پہلے تو سیاسی طور پر کمزور اور غیر فیصلہ کن قرار دے کر مسترد کر دیا گیا، خامنہ ای اسلامی جمہوریہ ایران کی بنیاد رکھنے والے کرشماتی آیت اللہ روح اللہ خمینی کی موت کے بعد سپریم لیڈر کے عہدے کے لیے ایک غیر متوقع انتخاب نظر آئے۔ لیکن خامنہ ای کا ملک کے اقتداری ڈھانچے کے عروج پر پہنچنا ان کی ملکی معاملات پر سخت گرفت اور آیت اللہ خمینی کی فکر کو فروغ دینے کی وجہ سے ممکن ہوا۔
خامنہ ای نے طویل عرصے سے اس بات کی تردید کی کہ ایران کے جوہری پروگرام کا مقصد جوہری ہتھیار بنانا ہے، جیسا کہ مغرب کا دعویٰ تھا۔ 2015 میں انہوں نے محتاط انداز میں عالمی طاقتوں اور اصلاح پسند صدر حسن روحانی کی حکومت کے درمیان ایک جوہری معاہدے کی حمایت کی جس نے پابندیوں میں نرمی کے بدلے ملک کے جوہری پروگرام کو روک دیا تھا۔ مشکل سے جیتنے والے معاہدے کے نتیجے میں ایران کی اقتصادی اور سیاسی تنہائی کو جزوی طور پر ختم کردیا گیا تھا۔
خامنہ ای کی امریکہ کے خلاف دشمنی غیر معمولی تھی، 2018 میں اس میں شدت آئی جب ٹرمپ کی پہلی انتظامیہ نے جوہری معاہدے سے دستبرداری اختیار کی اور ایران کی تیل اور جہاز رانی کی صنعتوں کا گلا گھونٹنے کے لیے دوبارہ ایران پرپابندیاں عائد کر دیں تھیں۔ آیت اللہ نے اپنے پورے دور اقتدار میں واشنگٹن پر تنقید جاری رکھی اور 2025 میں امریکی صدر کے طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت کے آغاز کے بعد اس میں مزید شدت آئی۔ایران کے سابق شاہ کے زوال کے بعد، خامنہ ای نے اسلامی جمہوریہ میں انہوں نے کئی عہدے سنبھالے۔ نائب وزیر دفاع کے طور پر، وہ فوج کے قریب ہو گئے اور پڑوسی ملک عراق کے ساتھ 1980-88 کی جنگ میں ایک اہم شخصیت تھے، جس میں ایک اندازے کے مطابق مجموعی طور پر دس لاکھ افراد کی جانیں گئیں۔وہ ایک ماہر خطیب بھی تھے گوکہ ان کے پاس آیت اللہ خمین جیسی مقناطیسی شخصیت نہیں تھی لیکن اس کے باوجود وہ دومرتبہ ایران کے صدر کے عہدے پر فائز بھی رہے اور ساتھ ہی ایرانی آئی آر جی سی کے ساتھ تعلقات استوار کرکے ایران پر اپنے اقتدار کو قائم رکھنے میں کامیاب بھی رہے اور ساتھ ہی پابندیوں کے زمانے میں ایرانی معیشت کو انہوں نے کمزور نہیں پڑنے نہیں دیا۔
خامنہ ای نے خطے میں ایرانی اثر و رسوخ کو بڑھایا، عراق اور لبنان میں شیعہ ملیشیا کو بااختیار بنایا، اور شام میں ہزاروں فوجیوں کو تعینات کر کے اس وقت کے صدر بشار الاسد کو آگے بڑھایا۔خامنہ ای کی حکمرانی میں، ایران اور اسرائیل نے برسوں تک شیڈو جنگ لڑی، جس کے دوران اسرائیل نے تہران کے جوہری سائنسدانوں اور پاسداران انقلاب کے کمانڈروں کو قتل کیا۔
ماضی میں امریکہ اور اسرائیل نے خبردار کیا تھا کہ اگر ایران نے اپنے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام کو آگے بڑھایا تو وہ دوبارہ حملہ کریں گے اور ہفتے کے روز انہوں نے کئی دہائیوں میں ایرانی اہداف پر سب سے زیادہ مہلک حملہ کیا۔سفارتی محاذ پر، خامنہ ای نے امریکہ کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کو ہمیشہ مسترد کیا تھا۔ ان کی دلیل تھی کہ واشنگٹن نے خطے میں فرقہ وارانہ جنگ کو ہوا دینے کے لیے اسلامک اسٹیٹ جیسے سخت گیر گروہوں کی حمایت کی ہے۔تمام ایرانی حکام کی طرح، خامنہ ای نے جوہری ہتھیاروں کو تیار کرنے کے کسی ارادے سے انکار کیا اور 1990 کی دہائی کے وسط میں جوہری ہتھیاروں کی “پیداوار اور استعمال” کے بارے میں اسلامی حکم یا فتویٰ جاری کیا تھا۔مرحوم آیت اللہ نے اسرائیل اور امریکہ کے حملوں کے ساتھ ساتھ ملک میں خاص طور پر نوجوان نسلوں کے درمیان بڑھتے ہوئے اختلاف کے درمیان اسلامی جمہوریہ کو اس کے سب سے نازک دوڑ میں الوداع کہا ہے۔
[email protected]