یو این آئی
تل ابیب//صحافیوں کے سب سے بڑے قاتل اسرائیل نے پانچ فلسطینی خبر رساں اداروں کو دہشت گرد گروپ قرار دے دیا۔مقامی اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایک فوجی حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جس میں پانچ فلسطینی مقامی آن لائن میڈیا پلیٹ فارمز کو “دہشت گرد تنظیموں کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔کاٹز کی طرف سے پیر کے روز اعلان کردہ آرڈر کا ہدف العاصمہ نیوز، قدس پلس، القدس البوصلہ، معراج اور میدان القدس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اداروں کو بدامنی بھڑکانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، خاص طور پر یروشلم میں۔یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب میڈیا مانیٹر اور حقوق گروپ مقبوضہ فلسطینی علاقوں سمیت آزادی اظہار پر اسرائیل کے کریک ڈان کو اجاگر کر رہے ہیں۔ صہیونی ریاست صرف فلسطینیوں کا ہی نہیں بلکہ مسلسل تیسرے سال دنیا بھر میں صحافیوں کا بھی سب سے بڑا قاتل قرار دیا گیا ہے۔