یواین آئی
دبئی/آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کا ماننا ہے کہ آل راؤنڈر گلین میکسویل کا کریئر ختم ہو چکا ہے اور موجودہ ٹی 20 ورلڈ کپ ان کا آخری آئی سی سی ایونٹ تھا۔پونٹنگ کے مطابق، آسٹریلیا کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کی وجہ فارم اور فٹنس کے متعدد مسائل کا ایک ساتھ پیدا ہونا ہے۔ ان کا یہ بھی خیال ہے کہ گلین میکسویل اپنا آخری عالمی ایونٹ کھیل چکے ہیں۔ پونٹنگ نے ‘آئی سی سی ریویو کو بتایا، “یہ کہنا پڑے گا کہ یہ واقعی ایک بہت ہی خراب مہم رہی ہے۔