عظمیٰ ویب ڈیسک
بڈگام/ضلع بڈگام کے علاقے سوئی بُگ کے قریب جمعہ کی صبح ایک افسوسناک سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ حکام کے مطابق موٹر سائیکل بے قابو ہوکر ایک بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والا شخص اپنے خاندان کا واحد کفیل اور چار بچوں کا والد تھا۔
انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار دورانِ سفر کنٹرول کھو بیٹھا جس کے نتیجے میں گاڑی بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔مہلوک کی شناخت بشیر احمد پال ولد حاجی غلام حسن پال، ساکن پال محلہ، سوئی بُگ ، بڈگام کے طور پر ہوئی ہے۔واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
بڈگام میں موٹر سائیکل حادثہ: چار بچوں کا والد جاں بحق