عظمیٰ نیوزسروس
جموں//نائب وزیر اعلیٰ سریندر چوہدری نے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر بھر میں ہر آبادی کو مضبوط سڑک رابطے سے جوڑنے کیلئے پرعزم ہے ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے یہ بات قانون ساز اسمبلی میں جاوید حسین بیگ کی طرف سے اٹھائے گئے سوال کے جواب میں کہی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سڑکوں کی ترقی کیلئے ایک منظم اور مرحلہ وار طریقہ کار اپنایا جا رہا ہے جس میں مرکزی منصوبوں جیسے پی ایم جی ایس وائی ، سی آر آئی ایف ، این اے بی اے آر ڈی ( آر آئی ڈی ایف ) اور یونین ٹیر یٹری کیپٹل اخراجات ( یو ٹی کیپیکس ) کے تحت کام کیا جا رہا ہے ، جو جموں و کشمیر روڈ پالیسی 2021 کے مطابق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کے تحت منصوبہ بندی ، منظوری اور عمل درآمد کے پابند ہیں اور باقاعدہ جائیزہ اور نگرانی کے تابع ہیں تا کہ یونین ٹیر یٹری بھر میں بروقت تکمیل اور محفوظ ، پائیدار اور تمام موسموں میں قابلِ استعمال سڑک رابطہ یقینی بنایا جا سکے ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق اچھی طرح برقرار رکھی گئی اور محفوظ موٹر ایبل سڑکوں کیلئے پبلک ورکس ( آر اینڈ بی ) محکمہ مختلف مرکزی شعبہ جاتی منصوبوں ( سی ایس ایس ) اور یونین ٹیر یٹری شعبہ جاتی منصوبوں کے تحت سڑکوں کے انفراسٹرکچر کی تعمیر ، اپ گریڈیشن اور منظم دیکھ بھال کا کام کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر روڈ پالیسی 2021 کو یقینی فنڈنگ ، شفافیت اور منصوبہ بند دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لئے مطلع کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سڑکیں آئی آر سی معیارات کے مطابق منصوبہ بندی اور عمل میں لائی جا رہی ہیں ، جن میں حادثاتی حفاظت کیلئے بلٹ ان انتظامات جیسے کریش بیرئیرز ، سائن ایج ، روڈ فرنیچر ، حادثاتی مقامات کی نشاندہی اور تعمیر کے دوران اور بعد میں لازمی دیکھ بھال شامل ہیں ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ پبلک ورکس ( آر اینڈ بی ) محکمہ جموں و کشمیر کی ڈائریکٹوریٹ انویسٹی گیشن اینڈ کوالٹی کنٹرول ( ڈی آئی کیو سی ) ونگ کو سڑک اور پُل انفراسٹرکچر کی منصوبہ بندی میں بہترین تکنیکی مضبوطی اور ناقابلِ تسخیر معیار کو یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی آئی کیو سی کو جموں و کشمیر بھر میں سڑک انفراسٹرکچر کو محفوظ ، پائیدار ، قابلِ اعتماد اور تمام موسموں میں قابلِ خدمت بنانے کی ذمہ داری ہے جس سے معاشی سرگرمیاں ، سماجی شمولیت اور علاقائی اتحاد کو تقویت ملے ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ ڈی آئی کیو سی تکنیکی جانچ ، کوالٹی اشورینس اور مقررہ معیارات کی پابندی کو یقینی بنانے کیلئے ذمہ دار ہے ۔