عظمیٰ نیوزسروس
جموں//ریاسی ضلع کے دھرانگلی ٹوٹ علاقے میں منگل کی صبح ایک المناک حادثے میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ حکام کے مطابق گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گری۔ مرنے والوں کی شناخت منّو ولد رتن سنگھ اور جگدیپ سنگھ ولد بلبن سنگھ کے طور پر ہوئی ہے، دونوں شورال گاؤں کے رہائشی تھے۔ حکام نے بتایا کہ حادثہ صبح کے وقت اْس وقت پیش آیا جب ڈرائیور پہاڑی سڑک پر گاڑی پر قابو کھو بیٹھا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور لاشوں کو کھائی سے نکالا گیا۔ پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ یہ حادثہ پہاڑی علاقوں میں سڑکوں کی دشوار گزار صورتحال اور محتاط ڈرائیونگ کی ضرورت کو ایک بار پھر اجاگر کرتا ہے۔