عظمیٰ نیوز سروس
نیویارک//مشرق وسطی میں ایک اور جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں ۔ امریکہ کی جانب سے فوجی تعیناتی سے کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے۔امریکی جنگی بیڑے کے مشرق وسطی میں داخل ہونے کے بعد عسکری اور سفارتی سطح ہلچل بڑھ رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ،بحری بیڑے کے مشرق وسطی پہنچنے کے ایک دن بعد،امریکہ نے فوجی مشق کا اعلان کیا ہے۔امریکہ کے جواب میں ایران نے بھی ابنائے ہرمز میں فوجی مشق کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایران نے ابنائے ہرمز کے نزدیک فضائی حدود کو محدود کردیا ہے۔ایران نے نوٹیم جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ29 جنوری تک پانچ نوٹیکل میل کے رقبے میں مشق کیا جائیگا۔نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ 29 جنوری تک 25 ہزار فٹ سے نیچے پرواز نہ کی جائیں۔ادھر امریکی فضائیہ کی طرف س بھی مشق کا اعلان کیا گیا ہے۔