عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// جموں و کشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن نے کہا ہے کہ فروری 2025 کے پہلے ہفتے میں 11ویں جماعت کے امتحان کے نتائج کا امکان ہے۔ گیارہویں جماعت کا نتیجہ مرتب کرنے کے عمل کے بارے میں بورڈ چیئرمین غلام حسن شیخ نے کہا کہ ہم 2 فروری 2026 تک نتیجہ کا اعلان کرنے کیلئے پرامید ہیں۔ تقریباً 81622 طلبا اس میں شریک ہوئے ہیں جن میں 654001 کشمیر سے اور 17621 جموں کے موسم سرما کے علاقوں سے رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔چیئرمین نے کہا کہ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو ہم فروری کے پہلے ہفتے میں نتیجہ کا اعلان کر دیں گے۔