عظمیٰ نیوز سروس
واشنگٹن// امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پیر کو وینزویلا میں سیاسی قیدیوں کی رہائی کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ رہائی کا عمل تیزی سے جاری ہے اور یہ وینزویلا کا ایک مضبوط انسانی قدم ہے۔ٹرتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ مجھے یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ وینزویلا اپنے سیاسی قیدیوں کو تیزی سے رہا کر رہا ہے اور مستقبل قریب میں اس میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے وینزویلا کے تعاون کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ “میں وینزویلا کی قیادت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ وہ اس مضبوط انسانی ہمدردی کی کارروائی پر متفق ہیں!”ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اتوار کو وینزویلا میں 100 سے زیادہ سیاسی قیدیوں کو رہا کیا گیا۔ غیر سرکاری تنظیم فورو پینل کے مطابق امریکی دبا پر قیدیوں کو بتدریج رہا کیا جا رہا ہے۔فرانس 24کے مطابق، فورو پینل نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ “ہم آج وینزویلا میں 104 سیاسی قیدیوں کی رہائی کی تصدیق کرتے ہیں۔” فورو پینل کے ڈائریکٹر الفریڈو رومیرو نے کہا کہ تنظیم ملک بھر کی جیلوں سے رہائی پانے والوں کی شناخت کی تصدیق کر رہی ہے۔ فرانس 24 نے اطلاع دی ہے کہ یہ رہائی وینزویلا کی عبوری رہنما ڈیلسی روڈریگز کی حکومت نے ایک وعدے کے تحت کی ہے۔ڈیلسی روڈریگز نے اس ماہ کے شروع میں بائیں بازو کے صدر نکولس مادورو کو امریکی اسپیشل فورسز کے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد اقتدار سنبھالا تھا۔ انہوں نے مادورو کے مخالفین قدیوں کو سینکڑوں کی تعداد کو رہا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔