عظمیٰ ویب ڈیسک
اودھم پور/جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اودھم پور میں پیش آئے ایک المناک سڑک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہااودھم پور میں پیش آئے المناک سڑک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع سے مجھے گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ اس غم کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ میری دلی ہمدردیاں ہیں۔ میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں۔
اودھم پور سڑک حادثہ: ایل جی سنہا کا اظہارِ رنج