عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//پولیس نے یوم جمہوریہ سے قبل سرینگر میں حفاظتی اقدامات کو تیز کر دیا ہے تاکہ ہموار تقریبات کو یقینی بنایا جا سکے۔پولیس حکام نے بتایا کہ پورے شہر میں سیکورٹی اور معائنہ پروٹوکول کو بڑھا دیا گیاہے۔بڑھے ہوئے سیکورٹی فریم ورک کے حصے کے طور پر، پولیس اہلکاروں کو شہر بھر میں اہم مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق، خصوصی چوکیاں اور موبائل گشت قائم کیے گئے ہیں، جہاں گاڑیوں اور افراد کی مکمل چیکنگ کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سخت چوکسی برقرار رکھنے اور امن عامہ میں خلل ڈالنے کی کسی بھی کوشش کو روکنے کے لیے رات کی گشت اور سرپرائز انسپکشن بھی کیے جا رہے ہیں۔
جموں
جموں میں یوم جمہوریہ سے پہلے تلاشی کارروائیوں میں تیزی لائی گئی ہے۔حفاظتی پروٹوکول کو جموں بھر میں نمایاں طور پر سخت کیا جا رہا ہے، سیکورٹی فورسز نے بدھ کو روہنگیا مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد والے علاقے میں گھر گھر تلاشی لی۔حکام نے بتایا کہ پولیس اورسینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں کی مدد سے، جموں شہر کے مضافات میں بھٹنڈی-نروال-راجیو نگر علاقے میں گھر گھر تلاشی لی گئی۔اس علاقے میں روہنگیا اور بنگلہ دیشی مسلمانوں کی بڑی تعداد آباد ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلاشی مہم ان کی کچی آبادیوں پر مرکوز تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام یوم جمہوریہ کی پرامن تقریبات کو یقینی بنانے اور ملی ٹینٹوںکی طرف سے خلل ڈالنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے کیے جانے والے سخت حفاظتی انتظامات کا حصہ ہے۔