عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کے روز نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی، جس میں جموں و کشمیر سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ عمر عبداللہ نے آج نئی دہلی میں وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی۔
پوسٹ میں کہا گیا کہ اس ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ نے جموں و کشمیر سے جڑے متعدد مسائل اور امور پر مرکزی وزیر داخلہ کے ساتھ گفتگو کی ـ
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی دہلی میں امیت شاہ سے ملاقات، جموں و کشمیر سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال