ایجنسیز
نئی دہلی// دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو لال قلعہ دھماکہ کیس میں 3 ڈاکٹروں اور ایک مذہبی مبلغ سمیت 5ملزمان کو 13 فروری تک عدالتی حراست میں بھیج دیا۔خصوصی جج پرشانت شرما نے قومی تحقیقاتی ایجنسی کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے ڈاکٹر عدیل راتھر، ڈاکٹر شاہین سعید، ڈاکٹر مزمل گنائی، مولوی عرفان احمد وگے اور جاسر بلال وانی کی عدالتی تحویل کی درخواست کو منظور کیا۔این آئی اے نے گزشتہ سال 17 نومبر کو سرینگر میں جاسر وانی کو مبینہ طور پر ڈرون میں ترمیم کرکے دہشت گردانہ حملوں کو انجام دینے اور 10 نومبر کو لال قلعہ کے قریب خودکش دھماکے سے قبل راکٹ بنانے کی کوشش کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔عدالت نے دو دیگر ملزمان یاسر احمد ڈار اور نصیر بلال ملا کی عدالتی تحویل میں بھی توسیع کردی۔این آئی اے نے اس معاملے میں اب تک نو ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔