حفاظتی صورتحال، دراندازی،ڈرون سرگرمیوں اور ملی ٹینسی مخالف آپریشنز پر گفت و شنید
جموں// مرکزی داخلہ سکریٹری گووند موہن نے جمعرات کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ساتھ میٹنگ کی اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔موہن، جو جموں کے دو روزہ دورے پر ہیں، نے جمعرات کو ایک اور اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس میں پہاڑی علاقوں میں آپریشنل سیکورٹی میں اضافہ، مجموعی سیکورٹی کی صورتحال اور سرحدوں پر جاری انسداد ملی ٹینسی آپریشنز اور ڈرون دراندازی کا جائزہ لیاگیا۔حکام نے بتایا کہ ہوم سکریٹری نے صبح لوک بھون میں ایل جی سے ملاقات کی اور جموں و کشمیر میں وسیع پیمانے پر سیکورٹی، آپریشنز اور ترقی اتی پوجیکٹوںسے متعلق مسائل پر بات چیت کی۔انہوں نے کشمیر اور جموں کے جڑواں خطوں میں موجودہ سیکورٹی صورتحال، وادی اور جموں کے پہاڑی علاقوں میں جاری انسدادملی ٹینسی آپریشنز اور مشترکہ سیکورٹی سیٹ اپ کی آپریشنل تیاریوں پر تبادلہ خیال اور جائزہ لیا۔
حکام نے بتایا کہ پولیس، نیم فوجی دستوں، فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے درمیان باہمی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ سرگرمیوں کے پیش نظر جموں کے پہاڑی علاقوں میں حفاظتی اقدامات میں اضافہ سے متعلق مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ موہن نے جموں کے کنونشن سنٹر میں مسلسل دوسرے دن اپنی میٹنگیں جاری رکھیں، جہاں مختلف فورسز، پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اعلی سیکورٹی اہلکاروں نے حصہ لیا۔میٹنگ میں بارڈر سیکورٹی مینجمنٹ اور ڈرون دراندازی کا جائزہ لیا گیا۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے 8جنوری کو سیکورٹی فورسز کو ملی ٹینسی کے بنیادی ڈھانچے اور انکی مالی معاونت کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں کو “مشن موڈ” میں جاری رکھنے کی ہدایت دی تھی۔افسران کی ایک مرکزی ٹیم کے ساتھ، موہن بدھ کی سہ پہر کو دو روزہ دورے پر جموں پہنچے۔اس میں انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر تپن ڈیکا، بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل پروین کمار، سی آر پی ایف کے سربراہ جی پی سنگھ، جموں و کشمیر کے ڈی جی پی نلین پربھات اور اعلی فوجی، پولیس، سول اور انٹیلی جنس افسران نے شرکت کی۔فی الوقت سیکورٹی فورسز بڑے پیمانے پر انسداد ملی ٹینسی کی کارروائیوں میں مصروف ہیں، خاص طور پر جموں بھر میں اونچائی والے علاقوں اور جنگلاتی پٹی میں، جہاں تقریباً ًتین درجن ملی ٹینٹ، جن میں پاکستانی شہری بھی شامل ہیں، کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ دو سال سے زیادہ عرصہ قبل خطے میں دراندازی کے بعد چھپے ہوئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ بین الاقوامی سرحد اور لائن آف کنٹرول کے ساتھ ساتھ ڈرون کی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، انٹیلی جنس رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ دہشت گرد گھنی دھند کی آڑ میں دراندازی کے منتظر ہیں۔