سکما//چھتیس گڑھ کے سکما ضلع میں نکسلواد کے خلاف جاری مہم میں ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ دربھا ڈویژن کے تحت آنے والے گوگنڈا علاقے کی کیرلاپال ایریا کمیٹی سے وابستہ 29 نکسلیوں نے بدھ کے روز پولیس سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں خود سپردگی اختیار کی اور حکومت کی ’پونا مارگیم‘ بازآبادکاری پالیسی کے تحت مرکزی دھارے میں واپس آنے کا فیصلہ کیا۔
یہ خود سپردگی گوگنڈا میں حال ہی میں قائم کیے گئے سکیورٹی کیمپ کے باعث بننے والے دباؤ اور مسلسل جاری نکسلی مخالف کارروائیوں کا براہِ راست نتیجہ ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ کرن چوہان نے بتایا کہ اس سے کیرلاپال علاقہ اب نکسلوں سے پاک ہونے کے قریب پہنچ گیا ہے۔ خود سپردگی کرنے والے تمام کیڈروں کو ریاستی حکومت کی ’چھتیس گڑھ نکسلوادی خود سپردگی/متاثرین راحت بازآبادکاری پالیسی-2025‘ کے تحت فوائد دیے جائیں گے، جن میں فی فرد 50 ہزار روپے کی ترغیبی رقم اور دیگر سہولیات شامل ہیں۔پولیس سربراہ نے باقی فعال نکسلیوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ تشدد کا راستہ ترک کر کے امن اور ترقی کی اس پہل میں شامل ہوں۔
ز29 نکسلیوں کی خودسپردگی