یواین آئی
لندن// امریکی کوسٹ گارڈ کی جانب سے بحر اوقیانوس میں روسی پرچم والا آئل ٹینکر قبضے میں لینے کے معاملے میں برطانوی وزارت دفاع کا بیان سامنے آیا ہے۔ برطانوی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روسی پرچم والا آئل ٹینکر قبضے میں لینے کے مشن میں برطانیہ نے امریکہ کا ساتھ دیا۔ برطانوی وزارت دفاع کے مطابق امریکہ کی درخواست پر جہاز کو قبضے میں لینے کے لیے معاونت فراہم کی، امریکہ کو معاونت بین الاقوامی قانون کے تحت فراہم کی گئی۔برطانوی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ امریکہ اور برطانیہ کے دفاعی تعلقات دنیا میں سب سے زیادہ گہرے ہیں۔یاد رہے کہ امریکہ نے بحرِ اوقیانوس میں روسی پرچم والا آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا ہے جس پر روس نے شدید احتجاج کیا ہے۔