عظمیٰ ویب ڈیسک
کپواڑہ/شمالی ضلع کپواڑہ کے سدانہ سیکٹر میں واقع ایک فوجی کیمپ میں نصف شب آتشزدگی کے واقعے میں متعدد لکڑی کے بیرکس کو نقصان پہنچا۔فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز چوکی بل کے حکام کے مطابق یہ واقعہ آدھی رات کے فوراً بعد سدانہ علاقے میں قائم فوجی کیمپ میں پیش آیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ کی لپیٹ میں چار سے پانچ بیرکس آئے۔ متاثرہ ڈھانچے زیادہ تر لکڑی کے تھے اور ان کی چھتیں جی سی آئی شیٹس سے بنی ہوئی تھیں، جس کے باعث آگ تیزی سے پھیل گئی۔
حکام نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے سے قبل بیرکس کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ آتشزدگی کی وجوہات کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا۔حکام نے مزید کہاواقعے میں کسی کے زخمی ہونے یا جانی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ہے۔
کپواڑہ میں فوجی کیمپ میں نصف شب کو آتشزدگی، متعدد لکڑی کے بیرکس کو نقصان