عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار نے جمعہ کے روز کہا کہ جموں و کشمیر میں بجلی کے نرخوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس فیصلے کو پورے یونین ٹیریٹری کے بجلی صارفین کے لیے ’’نئے سال کا تحفہ‘‘ قرار دیا۔
عمران نبی ڈار نے کہا کہ یہ فیصلہ پارٹی قیادت کی جانب سے کیے گئے وعدے کی تکمیل ہے اور سخت سردیوں کے موسم میں گھریلو صارفین کو بڑی راحت فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس اقدام کو نئے سال کے موقع پر عوام کے لیے تحفہ کہا جا رہا ہے۔این سی ترجمان نے سماجی رابطہ گاہ ایکس پر بھی اس حوالے سے پوسٹ کرتے ہوئے لکھاکہ جموں و کشمیر میں بجلی کے نرخوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔عمرعبداللہ کی زیر قیادت حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کے بجلی صارفین کے لیے نئے سال کا تحفہ ہے۔
جموں و کشمیر میں بجلی کے نرخوں میں اضافہ نہیں، این سی کا صارفین کے لیے ’’نئے سال کا تحفہ‘‘ قرار