یواین آئی
روم// اٹلی کے ایک گائوں میں 30 سال بعد پہلی بار کسی بچے نے جنم لیا جس کے بعد وہاں جشن منایا گیا اور دور دور سے لوگ مبارکباد دینے آئے۔دنیا کے کئی ممالک نوجوان آبادی کی کمی کے مسئلے سے دوچار ہیں۔ ایسا ہی ایک گاوں اٹلی کا ہے، جہاں تین دہائیوں تک کسی بچے نے جنم نہیں لیا۔گزشتہ سال جب اس گائوں میں بچہ کی پیدائش پر پورے گاوں میں جشن منایا گیا اور اطراف کے علاقوں سے لوگ مبارکباد دینے وہاں پہنچے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ گاوں اٹلی کے گِری فالکو کی پہاڑی کے نشیب میں واقع ہے اور وہاں سے کئی لوگ نقل مکانی کر کے جا چکے ہیں، جس کے باعث گاوں کی آبادی مسلسل کم ہو رہی ہے۔لارابسی ٹرایکو نامی اس گاوں میں گزشتہ سال ایک بچی نے جنم لیا، یوں 30 سال بعد اس گاوں میں کسی انسان کے بچے کی پیدائش ہوئی۔ بچی کا نام لارا رکھا گیا اور پورے گاوں میں جشن منایا گیا۔واضح رہے کہ اس گاوں سے لوگوں کی مسلسل نقل مکانی کے باعث اب یہاں انسانوں سے زیادہ بلیاں پائی جاتی ہیں، جو تنگ گلیوں میں آزادنہ گھومتی، گھروں میں بلاجھجھک داخل ہوتی اور پہاڑ کی پتھریلی چٹانوں پر آرام کرتی پائی جاتی ہیں۔