عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/وزیر اعظم نریندر مودی نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے کی اطلاعات پر ’’گہری تشویش‘‘کا اظہار کیا اور روس اور یوکرین پر زور دیا کہ وہ عداوت ختم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں پر توجہ دیں۔ مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’’روسی فیڈریشن کے صدر کی رہائش گاہ کو نشانہ بنائے جانے کی خبروں پر گہری تشویش ہے۔‘‘
روس نے پیر کو دعویٰ کیا کہ 91 طویل فاصلے تک مار کرنے والے یوکرینی ڈرونز نے ماسکو کے شمال میں نوگوروڈ علاقے میں مسٹر پوتن کی رہائش گاہ پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ مودی نے کہا کہ جاری سفارتی کوششیں ہی جنگ کے خاتمے اور امن کے حصول کا راستہ دکھاتی سکتی ہیں۔وزیر اعظم نے کہا، ہم تمام متعلقہ افراد سے ان کوششوں پر توجہ مرکوز رکھنے اور کسی بھی ایسی کارروائی سے گریز کرنے کی اپیل کرتے ہیں جو ان کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔دوسری طرف یوکرین نے صدر پوتن کی رہائش گاہ پر حملے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹی روسی رپورٹیں امن عمل کو نقصان پہنچاتی ہیں۔
روسی صدرپوتن کی رہائش گاہ پر ڈرون حملہ ،مودی کا اظہارتشویش