عظمیٰ ویب ڈیسک
پونچھ/ضلع پونچھ کے ٹائین منکوٹ علاقے میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں کم از کم سات افراد زخمی ہو گئے۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی طبی مرکز منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک ہے۔
چیف میڈیکل آفیسر پونچھ ڈاکٹر پرویز احمد خان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تمام زخمیوں کو ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
حادثے کی وجوہات کے بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔