عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر//کشمیر عظمیٰ کے ویڈیو ایڈیٹر سجاد احمد بٹ کو صدمہ پہنچا ہے ۔اُن کی خالہ جان مسماۃ فاتہ جان زوجہ محمد امین یتو ساکن ناگم چاڈورہ ،بڈگام گزشتہ شب اچانک دل کا دورہ پڑنے سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔مرحومہ کی عمر 71برس تھی ۔مرحومہ کو جمعہ کی صبح اپنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
اس دوران سماج کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے پسماندہ کنبہ سے اظہار یکجہتی کرنے کیلئے ناگم چاڈورہ کا دورہ کیا اور پسماندگان کی ڈھارس بندھائی ۔
کشمیر عظمیٰ کے عملہ ادارت نے بھی خالہ جان کے انتقال پر اپنے ساتھی سجاد احمد بٹ کے ساتھ تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔اس سلسلہ میں ایک تعزیتی مجلس کشمیرعظمیٰ دفتر میں منعقد ہوئی جس میں مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعا کرنے کے علاوہ لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیاگیا۔