یواین آئی
بیروت// حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم لبنانی حکومت کو مزاحمتی گروپ کے خلاف اقدامات سے باز رہنے کی تنبیہ کی ہے، ساتھ ہی اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اپنے مہلوک کمانڈر کا بدلہ لینے کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم نے سینیئر کمانڈر علی طباطبائی کی ہلاکت پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بہادر سپاہی قرار دیا۔رپورٹس کے مطابق نعیم قاسم نے کمانڈر علی طباطبائی کی ہلاکت پر اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے دشمن بھرپور جواب دیا جائے گا۔نعیم قاسم نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل تیار رہے، انھیں جلد ایک موثر اور نہایت نقصان دہ انتقام کا سامنا کرنے پڑے گا۔حزب اللہ کے سربراہ نے لبنان کی حکومت سے بھی مطالبہ کیا اسرائیل کو جارحیت سے روکے اور قومی سلامتی پر آنچ نہ آنے دے۔ْن کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کے سینے پر سب سے ناجائز ریاست اسرائیل نے قبضے اور تسلط کو اپنا حق سمجھ لیا ہے اور اس کی غلط فہمی دور کی جائے گی۔واضح رہے کہ رواں ہفتے اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافات میں فضائی حملے میں حزب اللہ کے قائم مقام چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کو جاں بحق کردیا تھا۔