عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/معاشرے سے منشیات کی بیخ کنی کے لئے کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس پوسٹ نیوا کی ایک ٹیم نے نیوا پلوامہ میں ناکے کے دوران ایک شخص کو دھر لیا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 16.5 کلو چرس پائوڈر جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔
ملزم کی شناخت رفیق احمد شاہ ولد بشیر احمد شاہ ساکن نیوا پلوامہ کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس پلوامہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آرنمبر277/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ پلوامہ پولیس ضلع میں منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔
پلوامہ میں منشیات فروش گرفتار، چرس جیسا مواد بر آمد: پولیس