عظمیٰ ویب ڈیسک دھم پور/منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں اودھم پور پولیس نے ایک منشیات فروش کی لاکھوں روپیے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کر دی۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ پولیس اسٹیشن ریہام بل میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت درج ایف آئی آر زیر نمبر135/2025 کی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ طارق حسین شاہ ولد شاپ محمد ساکن چک اودھم پور، جو ایک بدنام زمانہ منشیات فروش ہے، ایک رہائشی مکان جو خسرہ نمبر1624/1625 چک اودھم پور میں تعمیر کیا گیا ہے، کا مالک ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمع شدہ شواہد کی بنیاد پر تفتیشی افسر کو یہ معقول یقین ہوا کہ مذکورہ جائیداد منشیات کی تجارت سے حاصل شدہ رقم سے بنائی گئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ قانونی تقاضوں کے مطابق اس جائیداد کو این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ68 (ایف) کے تحت آئندہ قانونی کارروائی کے لئے ضبط کر لیا گیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ضبط شدہ جائیداد کی مالیت 70 لاکھ روپیے ہے، جس کی ضبطی منشیات کے مجرموں کے خلاف اودھم پور پولیس کی سخت کارروائی کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اودھم پور پولیس نے ضلع میں سال رواں کے دوران اب تک این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 12.70 کروڑ مالیت کی جائیداد ضبط کی ہے۔
اودھم پور میں منشیات فروش کی لاکھوں روپیوں کی غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس