سید اعجاز
ترال //جنوبی ضلع کے ترال علاقہ میں محکمہ جنگلات کا ایک ملازم دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے لقمہ اجل بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق غلام محی الدین شاہ ولد غلام حسن شاہ ساکن نہر ترال کا آج سہ پہر کارمولہ ترال میں ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔اس واقعے کے بعد نہر نامی گاؤں میں صف ماتم بیچھ گئی
ناگہانی موت سے علاقہ سوگ میں ڈوبا ہےـ مختلف سیاہی و سماضی شخصیات نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کک اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
ترال میں محکمہ جنگلات کا ملازم دوران ڈیوٹی فوت
