میڈرڈ/یو این آئی /اسپین کے سابق ٹینس چیمپئن رافیل ندال کے نام پر فراڈ کیا جانے لگا، جس کے بارے میں سابق ٹینس چیمپئن نے عوام کو خبردار کردیا ہے ۔اسپین کے سابق ٹینس چیمپئن رافیل نڈال کا کہنا ہے کہ میرے نام پر اے آئی (آرٹیفشل انٹیلیجنس) ویڈیوز کے ذریعے سرمایہ کاری کی تجاویز پیش کی جارہی ہیں جو ایک فراڈ ہیں، یہ دھوکا دہی کے لئے اشتہار ہیں جن سے محتاط رہا جائے ۔