عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں و کشمیر پولیس نے منگل کے روز ضلع کٹھوعہ میں پاکستان میں مقیم ایک ملی ٹینٹسہولت کار کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کر لی، جو ملی ٹینسی کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق، یہ کارروائی کٹھوعہ کی ایڈیشنل سیشن عدالت کے حکم پر کی گئی، جس کے تحت بنی تحصیل کے گاؤں لووانگ کے رہائشی محمد اشرف کی 16.5 مرلہ زمین ضبط کی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ محمد اشرف نے دو دہائیاں قبل ملی ٹینسی کی سرگرمیوں میں شمولیت اختیار کی تھی اور بعد ازاں سرحد پار منتقل ہو گیا تھا۔
یہ کارروائی (BNSS) کی دفعہ 85 کے تحت عمل میں لائی گئی، کیونکہ ملزم 2001 میں بنی پولیس اسٹیشن میں درج ایک دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں مطلوب ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ تحقیقات کے دوران پولیس نے مذکورہ جائیداد کو مفرور کی ملکیت کے طور پر شناخت کیا۔
جموں: پاکستان میں مقیم ملی ٹینٹ سہولت کار کی جائیداد ضبط