عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 1219 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی جمعرات کو اس وائرس سے نجات پانے والوں کی تعداد 17164 تک پہنچ گئی اور کل فعال کیسز کی تعداد 5976 رہ گئی۔ اس مدت میں تین اور مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 116 ہو گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ 22 مئی کو ملک میں کورونا کے صرف 257 فعال کیسز تھے۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ تین اور مریضوں کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کا اعداد و شمار 116 تک پہنچ گیا۔ اس مدت میں دہلی میں دو اور مریض کی موت ہونے سے دارالحکومت میں ہلاک شدگان کی تعداد 15 ہو گئی۔ کیرالہ میں ایک اور مریض کی موت ہونے سے اس ریاست میں ہلاک شدگان کی کل تعداد 37 ہو گئی ہے۔
اس مدت میں جہاں 12 ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھا گیا، وہیں 10 ریاستوں میں فعال کیسز میں کمی آئی ہے۔ جبکہ دیگر ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں سے کورونا انفیکشن کے کیسز موصول نہیں ہوئے ہیں۔
صحت کے حکام کے مطابق نئے ابھرتے ہوئے ویریئنٹس، خاص طور پر ایل ایف.7، ایکس ایف جی، جے این.1 اور حال ہی میں شناخت شدہ این بی.1.8.1 سب ویریئنٹ کی وجہ سے انفیکشن ہو رہا ہے۔ ان ویریئنٹس کی جانچ جاری ہے۔
وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 32 ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے فعال کیسز کم ہونے اور بڑھنے کے کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ تین ریاستوں میزورم، ہماچل پردیش اور اروناچل پردیش میں کورونا انفیکشن کا فی الحال کوئی فعال کیس نہیں ہے۔
وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق انفیکشن کے کیسز میں کیرالہ سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے، حالانکہ آج صبح تک 75 فعال کیسز کم ہونے کے ساتھ اس کا اعداد و شمار 1309 رہ گیا۔ قومی دارالحکومت میں 12 کیسز بڑھنے سے متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 632 ہو گئی۔ مہاراشٹر میں 46 کیسز کم ہونے سے فعال کیسز کی کل تعداد کم ہو کر 443 رہ گئی اور گجرات میں 59 کیسز کم ہونے سے کل تعداد کم ہو کر 1046 رہ گئی ہے۔
اس کے علاوہ مغربی بنگال کا تازہ ترین اعداد و شمار دستیاب نہیں ہے، لیکن وہاں کورونا فعال کیسز 747 ہیں۔ کرناٹک میں 146 کیسز کم ہونے سے کل فعال کیسز 466 رہ گئے۔ تمل ناڈو میں 187، اتر پردیش میں 257، راجستھان میں 219، ہریانہ میں 106، مدھیہ پردیش میں 131، آندھرا پردیش میں 49، اوڈیشہ میں 52، چھتیس گڑھ میں 56، بہار میں 37، سکم میں 57، پنجاب میں 47، جھارکھنڈ میں 21، آسام میں 30، منی پور میں 35، جموں و کشمیر میں 15، تلنگانہ میں نو، پڈوچیری میں چھ، گوا اور لداخ میں پانچ پانچ، اتر کھنڈ میں تین، تریپورہ میں چار، چنڈی گڑھ اور ناگالینڈ میں ایک ایک فعال کیسز ہیں۔
ملک میں کورونا سے متاثرہ 17164 مریض صحت یاب، فعال کیسز چھ ہزار سے کم
