عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے ضلع اودھم پور میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل ہیرائن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ باتل بلین کی ایک پولیس چوکی نے لونڈانہ کے نزدیک ناکے کے دوران ایک مشکوک شخص کو روکا جس نے پولیس کو دیکھ کر واپس چلنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے5.99 گرام ہیرائن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کی بر سر موقع ہی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔گرفتار شدہ کی شناخت اکھلیش شرما ولد وپن کمار ساکن وارڈ نمبر 2 اودھم پور کے طور پر کی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن اودھم پور میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی۔
اودھم پور میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس
