Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترینکشمیر

جموں و کشمیر سول سوسائٹی فورم کی پریس کانفرنس، ٹنگمرگ میں ماحولیاتی تباہی پر اظہارِ تشویش

KU Admin
Last updated: June 18, 2025 4:16 pm
KU Admin
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک

ٹنگمرگ/جموں و کشمیر سول سوسائٹی فورم (JKCSF) کے چیئرمین عبدالقیوم وانی نے آج ٹنگمرگ، ماگام، پٹن اور آس پاس کے علاقوں کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ فیروزپورہ نالہ، جو اس خطے کے لیے زندگی کا اہم ذریعہ ہے، کو بڑی بے دردی سے دیگر اضلاع کی طرف موڑا جا رہا ہے، جبکہ نالے کے کنارے بسنے والے لوگ پیاسے، کھیت بنجر اور باغات مرجھائے ہوئے دیکھنے پر مجبور ہیں۔
وانی نے کہا، یہ پانی معمولی نہیں بلکہ ہمارے خطے کی لائف لائن ہے۔ لاکھوں لوگوں کے پینے کے پانی سے لے کر زراعت، باغبانی، گھریلو استعمال اور مال مویشیوں تک، سب کچھ اسی نالے پر منحصر ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ پانی عوامی مشاورت کے بغیر، خفیہ طور پر اور غیر قانونی طور پر موڑا جا رہا ہے، جو کہ عوامی اعتماد کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ فیروزپورہ نالہ میں JCB مشینوں سے چھیڑ چھاڑ، جو سپریم کورٹ کی خلاف ورزی ہے، نہ صرف قدرتی بہاؤ کو بگاڑ رہی ہے بلکہ ماحولیاتی توازن، آبی حیات، اور پانی کی سطح کو بھی نقصان پہنچا رہی ہے۔
وانی نے گلمرگ اور ٹنگمرگ میں بڑھتی ماحولیاتی تباہی پر بھی سخت تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے غیر قانونی درختوں کی کٹائی، ہوٹلوں کی غیر سائنسی ویسٹ ڈسپوزل، برف پگھلانے کے لیے خطرناک کیمیکلز کے استعمال، اور غیر مجاز تعمیرات کو فوری روکنے کی اپیل کی۔
انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دائرہ کار سے ان 32 دیہات کو فوری طور پر باہر کرے، جہاں لوگ حتیٰ کہ گائے کے لیے شیڈز بنانے کی اجازت سے بھی محروم ہیں۔
وانی نے مطالبہ کیا کہ گلمرگ، ٹنگمرگ اور بابا ریشی میں جدید سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹسقائم کیے جائیں۔بیڈرن (ماگام) سے درنگ تک متبادل سڑک منصوبےپر فوری عملدرآمد کیا جائے۔ٹنگمرگ کا مینی سیکریٹریٹ جس کی بنیاد 2012 میں رکھی گئی، جلد مکمل کیا جائے۔ٹنگمرگ سی ڈی ہسپتال کو جدید سہولیات سے لیس کیا جائے۔بجلی کے بھاری بلوں میں کمی کر کے AAY اور BPL زمرے کے افراد کو رعایت دی جائے۔کھیل کے میدانوں کی بہتری کے لیے سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے بچایا جا سکے۔
انہوں نے ایس ڈی پی اوٹنگمرگ، ایس ایچ اوگلمرگ، ایس ایچ اوٹنگمرگ، اور ایس ایچ اوکنزر کی منشیات کے خلاف کوششوں کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ فورم ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
وانی نے تمام سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں، بار ایسوسی ایشنز، تاجر یونینز، صحافی برادری، گھوڑے والے اور گائیڈ یونینز کو متحد ہو کر’’کامن مینیممپروگرام‘‘ترتیب دینے کی دعوت دی تاکہ پانی کی لوٹ مار، ماحولیاتی تباہی، اور منشیات کے خلاف مؤثر جدوجہد کی جا سکے۔
آخر میں، وانی نے ٹنگمرگ کے ان عظیم شخصیات مرحوم غلام احمد منشی، محمد مقبول میر (گلہ صاحب)، ایم اے زیلدار، علی محمد صوفی، عبد العزیز ڈار، پیرزادہ نثار، محمد صدیق کھتو، عبداللہ پرے، مولوی گلزار صوفی، محمد اکبر (اکا ماما) وغیرہ کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے مختلف نظریات کے باوجود علاقے کے قدرتی وسائل کی حفاظت میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
وانی نے کہا، ہم ٹنگمرگ سے ہیں، ہم ٹنگمرگ پر یقین رکھتے ہیں، اور اگر وقت آیا تو ہم ٹنگمرگ کے لیے قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔انھوں نے کہا فورم عنقریب ایک سیمینار کا انعقاد کرے گا جس میں تمام فریقین کو مدعو کیا جائے گا تاکہ علاقائی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ لائحہ عمل بنایا جا سکے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
مشرق وسطیٰ جنگ کے سائے میں ! ؔ عالمی جنگ کا خطرہ دن بہ دن بڑھ رہا ہے؟ حال و احوال
کالم
ماحولیاتی تحفظ کیلئے راست اقدامات ناگزیر!
اداریہ
ایران۔اسرائیل جنگ! | توانائی بحران اور عالمی معیشت پر منڈلاتا خطرہ مشرق وسطیٰ
کالم
کشمیر پر ثالثی قبول نہیں وزیر اعظم اورصدر ٹرمپ کے درمیان 30منٹ تک بات چیت
صفحہ اول

Related

کشمیر

جموں و کشمیر میں279سرکاری عمارتیں سولر پینل لگانے کیلئے 100کروڑ کے ٹینڈر جاری

June 18, 2025
کشمیر

محرم کے انتظامات وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اعلی سطحی میٹنگ میں جائزہ

June 18, 2025
کشمیر

کشمیری طلبا کا ایک اور قافلہ ایران سے ترکمانستان روانہ درجنوں گاڑیوں میں مشھدشہر منتقل، انخلا آج بھی جاری رہیگا

June 18, 2025
کشمیر

واگہامہ آبپاشی نہر ڈ ہہ جانے سے قریب 2000ہیکٹر زرعی اراضی سوکھ گئی اونتی پورہ اور بجبہاڑہ کے سینکڑوں کسان تشویش میں مبتلا،عارضی بحالی کیلئے5دن درکار

June 18, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?